پاکستانتازہ ترین

پاکستان کوبنجربنانےکی منصوبہ بندی کیخلاف اقدامات اٹھائیں جائیں، کسان بورڈ

لاہور ﴿پ ر﴾ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے 3دریائوں پر 7ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کی دستاویزات کے مطابق بھارت پاکستانی دریائوں سندھ، چناب جہلم پر 7ہائیڈروپاور پراجیکٹس کے لیے اقوام متحدہ سے 700ملین ڈالر کاربن کریڈٹ حاصل کرے گا جس سے اس کے تمام منصوبوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔
بھارت پاکستان کو سازش کے تحت بنجر بنانے کی خوفناک منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ جو کہ ’’کلین ڈویلپمنٹ میکنزم پراجیکٹ ڈیزائن ڈاکومنٹ‘‘ کے نام سے منظر عام پر آئی کے تحت کاربن کریڈٹ جو کہ تجارتی اجازت نامہ ہے کی موجودہ سپاٹ ریڈ پر دنیا کی کھلی منڈی میں خرید و فروخت کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق KDMB نے ستمبر 2011کو اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ کے حصول کی درخواست کی تھی۔ کسان بورڈ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے فوری رجوع کرے اور سفارتی سطح پر بھی بھارت کے ان مظموم مقاصد سے پوری دنیا کو آگاہ کیا جائے۔ اگر حکومت نے بروقت کوئی عملی قدم نہ اٹھایا تو اس سے پاکستانی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ 21

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker