پاکستان

ہنزہ شوگرمل انتظامیہ اورحکومتی کسان پالیسوں کےخلاف کسان بورڈکے زیراہتمام احتجاجی ریلی

فیصل آباد﴿ نامہ نگار﴾ ہنزہ شوگرمل انتظامیہ کی فائرنگ سے کاشتکارکی ہلاکت اورحکومتی کسان پالیسوں کے خلاف کسان بورڈکے زیراہتمام احتجاجی ریلی اوردھرنادیاگیا۔احتجاجی ریلی شہرکے مختلف شاہرائوںسے ہوتی ہوئی ڈی سی اوآفس پہنچی توجہاںدھرنادیاگیا،ریلی میں سینکڑوںکاشتکاراورکسان بورڈ کے کارکنان موجودتھے۔مظاہرین نے حکومت کی کسان دشمن پالیسوں کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ،ریلی کی قیادت کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں ایڈووکیٹ نے کی،اس موقع پرکسان بورڈضلع چیئرمین راناعبدالمجید ، جنرل سیکرٹری،چوہدری طارق منیرایڈووکیٹ،میاں اعجازحسین،یسٰین کاہلوں،ربیل احمدچٹھہ،افضال احمدچٹھہ،امین شاہ،میاں ظفر اقبال ،جواداحمدکھرل،امتیازلطیف نجمی،چوہدری انورایڈووکیٹ،چوہدری محسن علی،شاہدچٹھہ ایڈووکیٹ،مقبول احمدچٹھہ، سابق صدربارایسوسی ایشن فیصل آبادسلیم جہانگیرچٹھہ اوردیگر رہنمابھی موجودتھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سردارظفرحسین خاںنے کہاکہ اب کسان دشمنی برداشت نہیں کیاجائے گی،ایوان اقتدارمیں بیٹھے کمیشن مافیاحکمرانوںنے ملک کی 70فیصدآبادی کے رہنے والوںکی زندگی اجیرن کردی ہے،کسان بورڈپاکستان غریب اورمظلوم کسانوںکے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔رہنمائوںنے کہاکہ حکومت اورمل مالکان کے گٹھہ جوڑنے اب کسانوں کے حق مارنے کے علاوہ ان پرگولی اورتشددکوبھی معمول بنالیاہے لہذااب کاشتکاراینٹ کاجواب پتھرسے دیںگے،رہنمائوںنے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ شاہدانورچٹھہ کے قاتلوںکوفی الفورگرفتارکرکے لواحقین کوحقیقی انصاف فراہم کیاجائے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر9جنوری بروزسوموارتک ہمارے شہیدہونے والے ساتھی کے قاتلوںکوگرفتارکرکے سزانہ دی گی تو 10جنوری کوڈی سی او آفس کے علاوہ تمام سرکاری دفاترکاگھیرائو کریں گے،علاوہ ازیںشہرکی سٹرکوںکوبھی ٹریفک کے لیے بندکردیاجائے گااورکسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان فوجیوں کے خون کو امداد میں نہیں تولتا، بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker