تازہ ترینعلاقائی

کسان بورڈ کےزیراہتمام کل شاہ کوٹ فیصل آباد جی ٹی روڈ پراحتجاجی دھرنا

لاہور ﴿پریس ریلیز﴾ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بلوں میں بے جا اضافہ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر حکومتی لوٹ مار اور اس کے نتیجے میں کاشت کار اور زراعت کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے کسان بورڈ وسطی پنجاب کے زیر اہتمام کل شاہ کوٹ فیصل آباد جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ احتجاج میں شیخوپورہ، ننکانہ اضلاع کے ہزاروں کاشت کار شریک ہوں گے۔ سردار ظفر حسین خان مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان اور چوہدری نور الہٰی تتلہ صدر کسان بورڈ وسطی پنجاب احتجاج میں شامل کاشت کاروں سے خطاب کریں گے۔ ضلعی صدر ننکانہ محمد سرور بھٹی کے علاوہ تحصیلی عہدے داران کسان بورڈ ننکانہ، شیخوپورہ احتجاجی ریلیوں کے ساتھ دھرنے میں شریک ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر طاہر القاردی کا گو شہباز گو تحریک چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker