
پتوکی (نامہ نگار)ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی کا چھاپہ پابندی کے باوجود پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی نصراللہ خاں نیازی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے انچارج نے واں آدھن روڈ پر ناکہ بندی کر کے فروخت کیلئے پتنگیں اورخطرناک ڈور لے جانے والے ملزم مزمل بازار کے رہائشی حافظ اویس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔