تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : غلہ منڈی کے مختلف علاقوں میں منی بسنت منائی گئی

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) غلہ منڈی کے مختلف علاقوں میں منی بسنت منائی گئی ،چھتوں پر پتنگ باز پتنگیں اڑا نے کے ساتھ ساتھ سا ؤنڈ سسٹم لگا کر ناچتے رہے اور ہوائی فائرنگ بھی کر تے رہے۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ،سرکی بازار ،چوک پاکپتن ،محلہ نور پارک و دیگر ارد گرد کے علاقوں میں منی بسنت خوب جوش و خروش سے منائی گئی پتنگ بازوں نے چھتوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا ئے ہو ئے تھے جو پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کر تے رہے اور بعض مذکورہ مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی ہو تی رہی جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا رہے پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف پو لیس کی طرف سے کوئی کاروائی نہ کی جا نے پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے 2پتنگ فروش گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker