تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی پی اوبابربخت قریشی کی ہدایت پر پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن

kiteاوکاڑہ (محمدمظہررشید)ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی کی زیر ہدایت اوکاڑہ پولیس کا پتنگ بازوں کا خلاف کریک ڈاؤن درجنوں پتنگ فروش گرفتار چھ پولیس انسپکٹروں کو ٹاسک دیاگیا اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل لگی ڈور برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈور پھرنے سے نوجوان کی موت پر ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی نے پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی محکمہ پولیس کے چھ انسپکٹروں پر مشتمل ٹاسک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ملک طارق اعوان، جاوید خاں، رستم چدھڑ، عبدالسلام، اسلم مجھیانہ اصغری سیدی کو شامل کیا گیا جس پر پولیس نے اوکاڑہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے احسان ولد یوسف ، مختار احمد ولد شہادت دین، عمران ولد امانت،بابر، لیاقت، نذیر، عبدالرزاق وغیرہ درجنوں افراد کو پتنگیں اور کیمیکل لگی ڈور فروخت کرتے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 10000ہزار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ڈی پی اواوکاڑہ بابر بخت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پتنگ بازی کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا ہمیں وہ کام کرنا ہوگا جس میں عوام کے جان ومال کا تحفظ ہو گا پتنگ باز اور پتنگ فروش کسی رعائت کے مستحق نہیں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے*

یہ بھی پڑھیں  جمشید دستی نے ’’عوامی راج‘‘ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker