تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: پتنگ بازی نے 12سالہ ارسلان کی جان لے لی

دیپالپور(نمائندہ خصوصی) پتنگ بازی نے 12سالہ ارسلان کی جان لے لی،ایک زخمی، پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایا جاتا تو یہ حادثہ نہ ہوتا ،والداوراہل محلہ کی گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بستی عبداللہ دیپالپور کے رہائشی امجد کا بارہ سالہ بیٹا ارسلان اپنے مکان کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے نیچے گرگیا جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور پہنچایا گیا لیکن اسے نازک حالت کے باعث لاہور ریفر کردیا گیا جہاں وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا اسی طرح محلہ رحمت پورہ کا محمد تاج بھی موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے معمولی زخمی ہوگیاارسلان کے والد امجد اور اہل محلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی تو لگا رکھی ہے مگر اس کے باوجود پورے شہر میں کھلے عام پتنگیں اڑرہی ہیں میڈیا کی جانب سے بھی اس جانب توجہ دلائی گئی مگر پتنگیں اور ڈوریں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا جس کا نتیجہ معصوم جان کے ضیاع کی صورت میں سامنے آچکا ہے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز خاں کھچی اور ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان راناسے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی اور حادثہ پیش آئے فوری طور پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker