شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پشاور زلمی نے کراچی کنگ کو شکست دے دی

پشاور زلمی نے کراچی کنگ کو شکست دے دی

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فور کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دےکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی ابتدائی چاروکٹیں 48 رنز پر گرگئیں اس کے باوجود ڈیرن سیمی الیون نے ہمت نہ ہاری مقررہ بیس اوورز میں پشاور کا اسکور 8 وکٹوں پر 153 رنز رہا۔امام الحق نے 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔ لیام ڈاؤسن نے 43 رنز بنائے جبکہ کپتان ڈیرن سیمی 10 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شینواری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب کیا تو وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، ایک موقع پر کراچی کے 5 بیٹسمین 55 کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے۔کراچی کنگ کے چار بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عماد وسیم نے 26 اور کولن انگرام نے 21 رنز بنائے۔پشاور زلمی کے حسن علی نے 15 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ پشاور کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کے بعد دوسرے نمبرپر پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تا جر سے دو کروڑ روپے تا وان ما نگنے والے ملزمان کو گر فتا ر کر نے پر تاجر برادری،مذہبی ،سیاسی اور صحافتی رہنماؤں کا ڈی پی او اوکاڑہ کو خراج تحسین