تازہ ترینعلاقائی

قصور:جوامن وبھائی چارے،اتحاد اوریکجہتی کی با ت کر ے گا اسے تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جا ئیں گے۔ ذوالفقار چیمہ

قصور(حافظ جاوید ا لر حمن سے )ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ حضر ت امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کی قربا نی دے دی مگر ایک فاسک اورشرابی حکمران کی قیادت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔آج بھی جو شخص کسی فاسک ،بدکار یا کرپٹ شخص کو ووٹ دے گا وہ خون حسین کامرتکب ہو گا۔انہوں نے تما م مکا تب فکر کے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران حکو متی ضا بطہ اخلا ق پر سختی سے عمل درآمد کر کے فر قہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحا د بین المسلمین کے فروغ کے لیے اپنا کر دارادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تما م تقاریر کو ریکارڈ کیا جا ئے گا جن کو بعد میں سنا بھی جا ئے گا۔ جو امن و بھائی چارے ،اتفاق ،اتحاد اور یکجہتی کی با ت کر ے گا اسے تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے جا ئیں گے۔اور قانوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی۔ تما م مکا تب فکر کے علما ء اکرام اور ممبران امن کمیٹی پولیس کے سا تھ مل کر محر م الحرام پر امن گزا رنے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہا ل قصور میں ڈویژنل امن و مصالحتی کمیٹی اور دیگر علما ء حضرات سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ امثال ہونے والے لائسنسی جلوس و مجا لس پر ہی عمل درآمد کیا جا ئے گا ۔ روٹس اور اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا ئے گی۔اور رو ٹس میں آنے والی ہر ر کا وٹ کودو رکیا جا ئے گا ۔مجالس میں ہر آنے والے شخص کو بذریعہ میٹل ڈیٹکٹڑ چیک کیا جا ئے گا ۔اور زائرین کی جان و ما ل کی حفا ظت کیلئے فول پروف سکیو رٹی کے انتظاما ت کئے جا ئیں گے۔اس مو قع پردونو ں مسالک کے اکا برین نے اتحا د پر زور دیا اور محرم الحرام میں پرامن رہنے کی ڈی آئی جی کو یقین دہانی کرائی۔اس مو قع پر ڈی پی او قصور سید خرم علی ،ADC(G) عامر عقیق ،ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ خاں،ایس پی انویسٹی گیشن حما د رضا سمیت تما م مکا تب فکر کے علما ء کرام ،ممبران امن کمیٹی ،تا جروں ،وکلا ء، صنعتکاروں،صحافیوں اور منتظمین مجا لس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں اجتما عی دعا کی گئی کہ اللہ تعا لی محر م الحرام میں اپنی بر کتوں کے نزول کے سا تھ پو رے ملک کو حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں حا لا ت سے نپٹنے کی تو فیق عطا ء فر ما ئے آمین ۔دریں اثناء چیئرمین پریس کلب قصور کی زیر قیادت صحافیوں کے ملنے والے ایک وفد جن میں محمد افضل ناصر ،فضل حسین بھٹہ ،محمد اکرم بھٹی ،اطہر سلیم قصوری ،عطاء قصوری ،علی احمد صابر ،اسلم میوء ،نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کو ضلع قصور میں جرائم کے خاتمہ ،منشیات اور جوئے کے اڈے ختم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ضلع کونسل ہال میں امن کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے اعلٰ خطاب کرنے پر مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیں  جہنم کی آگ کا ایندھن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker