تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:محکمہ تعلیم کے دفترپرانٹی کرپشن کا چھاپہ، سربراہوں سمیت 18 اہلکارغیرحاضر پائےگئے

kohatکوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپو ر ٹر) محکمہ تعلیم کے دفتر پر انٹی کرپشن حکام کا اچانک چھاپہ سربراہوں سمیت 18 اہلکار غیر حاضر پائے گئے۔ محکمہ انٹی کرپشن نے رپورٹ حکام بالا کو بھیج دی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اور چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ کے حکم پر محکمہ انٹی کرپشن کے سرکل انسپکٹر علی حسین ، سیف اللہ اور شوکت نے اچانک محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر کا دورہ کیا اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ) ڈی ای او( میل زاہد رشید اور (ڈی ای او)فی میل فرزانہ سردار سمیت 18 اہلکار اے ایس ڈی ای او حنیفہ طارق، اے ایس ڈی ای او مہر النساء، معراج الدین، محمد یعقوب ، عارف سلیم، سینئر کلرک اظہر شاہ ، جائنٹ کلرک ، بصیر احمد ، نور راحت یاسین، اے ڈی او فی میل ثمینہ یاسمین، رفاقت علی، اے ڈی ای او محمد ضیاء اللہ ، عبید اللہ جان غیر حاضر پائے گئے۔غیر حاضر پائے جانے والے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے خلاف رپورٹ درج کر کے مطالبہ صوبائی حکام کو بھیج دی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر کوہاٹ ڈویژن میاں مصطفی گل نے بتایا کہ کاروائی صوبائی حکومت و چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی ڈائیریکٹر انٹی کرپشن فیاض علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں محکمہ تعلیم و صحت میں وقتاٍ فوقتاً جاری رہیں گی تاکہ کام چور اہلکاروں کو حاضری کا عادی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button