تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا

کوہاٹ( ڈسٹرک رپورٹر) لاچی کے علاقہ سماری بالا میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ (ت) سکنہ سماری بالا نے پولیس تھانہ لاچی میں رپور ٹ درج کراتے ہوئے بتا یا کہ میں اور میرا خاوند اپنی زمینوں میں مکئی فصل کی گڈیاں باند رہے تھے کہ اس دوران ملزمان ایران شاہ ،عطاء اللہ ،رحمت اللہ ،عزیز اللہ،عرفان اللہ ساکنان سماری بالا با مسلح آئے اور میرے خاوند پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔جن کی فائر سے لگ کر میرا خاوند ذاکر امین موقع پر جان بحق ہو گیا وجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ ہے پولیس تھانہ لاچی نے بیوہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button