تازہ ترینعلاقائی

کوھاٹ پریس کلب کی منتخب الیکشن کمیٹی نے21 ممبران کی ان رولمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

kohatکوہاٹ(ڈسٹرک رپوٹر)کوھاٹ پریس کلب کی منتخب الیکشن کمیٹی نے گذشتہ روز 21 ممبران کی ان رولمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجعلی الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی مقامی روزنامے کے آفس میں یکطرفہ الیکشن اور کابینہ کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ‘تفصیلات کے مطابق کوھاٹ پریس کلب کے انتخابات کے لئے گذشتہ ماہ جنرل باڈی کا ایک اجلاس کوھاٹ پریس کلب میں منعقد کیاگیا تھا جس میں ممبران کی اکثریت نے کی پی سی کے ترمیم شدہ آئین کے طابق تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کیا کمیٹی میں عبدالسمیع پراچہ ‘ خالد مکی اور یاسر شاہ کو باہمی اتفاق سے نئی ممبر شپ دینے اورآئین کے مطابق الیکشن کرانے کا اختیار دیاگیاالیکشن کمیٹی نے اپنا کام شروع کرتے ہوئے 26 تا 10 ستمبر تک نئے وپرانے تمام صحافیوں سے ممبر شپ کی درخواستیں طلب کیں مگر کے پی سی پر چار سال سے قابض گروپ نے اپنی ہی بنائی ہوئی الیکشن کمیٹی کو درخواستیں دینے کی بجائے ایک خودساختہ کمیٹی بناکر مقامی اخبار کے آفس میں بیٹھ کر غیر قانونی اور غیر آئینی طورپر صدر‘ جنرل سیکرٹری ودیگر کابینہ کے اراکین کو عہدے بانٹ دیئے منتخب الیکشن کمیٹی کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود اس قابض گروپ نے کوھاٹ پریس کلب کے آئین کی دھجیاں اڑا دیں اورمنتخب الیکشن کمیٹی کے متعلق بھی پرزہ سرائی کی جس پر منتخب الیکشن کمیٹی نے دس ستمبر تک جمع شدہ اکیس ممبران کی ان رولمنٹ کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور جعلی الیکشن کمیٹی اور کابینہ کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی یونٹ قیمت میں آٹھ سے دس پیسے کمی کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker