تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ: فائرنگ اورٹریفک حادثہ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور4 زخمی

پشاور(مانیٹرنگ سیل)کوہاٹ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوہاٹ شہر کے علاقہ جرونڈہ روڈ پر جھنڈی سٹیشن کے قریب مبینہ ملزم محمد ذبیر سکنہ محلہ کلاصدی گڑھی مواز خان نے سابقہ عناد کی پاداش میں شوکت خان ولد تقسیم خان ساکن گڑھی عطا خان پر فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیاواقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیااورمقتول کے بھائی نادر خان کی مدعیت میں واقعہ سابقہ عناد کا شاخسانہ قرار دیکر پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیاہے پولیس کے مطابق مقتول حافظ آباد میں واقع مستورات کے دینی مدرسہ کا چوکیدار تھا اور اپنے گھر سے مدرسہ جارہا تھا کہ راستے میں قتل کیا گیا۔دریں اثنا اتوار کی صبح کوہاٹ انڈس ہائی وے پر سنٹرل جیل کے قریب کوہاٹ سے لاچی جانیوالی سوزوکی پک نمبرJMB.210 کراچی جانیوالی کنٹینر نمبر LSB.637 کیساتھ سبقت لیجانے کے دوران ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گئی جسمیں ایک ہی خاندان کے افراد محمد شاہ اسکی اہلیہ مسماۃکوثربی بی،تین بچے سلیمان،حلال اور منہال ساکنان لاچی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مسماۃکوثربی بی جاں بحق ہوگئی زخمیوں کو ہسپتال داخل کراد یا گیاجبکہ پولیس تھانہ جرما نے مقدمہ درج کرکے حادثے کا شکار گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی میں قیامت خیزگرمی نے تباہی مچا دی شدید حبس کی وجہ سے دو عورتوں سمیت درجنوں افراد بہوش ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker