تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:بچےہمارامستقبل ہیں ان کوتعلیم سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ضیاء اللہ بنگش

kohatکوہاٹ (ڈسٹرک رپوٹر) بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت بھی تعلیم کے لیے کافی اقدامات اٹھا رہی ہے والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں‘ ان خیالات کا اظہار حلقہ 38 کے ایم پی اے اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ضیاء اللہ بنگش نے برائٹ فیوچر پبلک سکول توغ بالا میں منعقدہ تقسیم انعامات کے موقع پر والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس رنگا رنگ تقریب کا باقاعدہ آغاز جماعت چہارم کے اشراق کی تلاوت سے ہوا‘ حمد و نعت سوئم جماعت کی صفیہ اور شاہ زیب نے پیش کی سوئم کی ہی رباب نے اقوال زرین پیش کیے جبکہ نظم پریپ کے بلال‘ سویرا اور مقدس شاہ نے پڑھی‘ حاضرین نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا تقریب کی صدارت سابقہ چیئرمین مشتاق احمد نے کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگل ایڈوائزر آفتاب عالم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے سکول ہذا کے طلباء کی کارکردگی کو سراہا‘ سکول پرنسپل ضیاء اللہ نے سکول کی کارکردگی پیش کی اور سکول کی مشکلات کا ذکر کیا‘ اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش نے اپنی طرف سے پانچ کمپیوٹر دینے کا اعلان کیا‘ اس تقریب میں اشتیاق قریشی‘ اعجاز احمد‘ پی ٹی آئی توغ بالا کے صدر جمروز خان‘ جنرل سیکرٹری عبدالباسط‘ شوکت‘ مشتاق احمد سابقہ چیئرمین موجود تھے‘ تقریب کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button