تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس نے عوام کا جینا محال کردیا

kohatکوہاٹ(ڈسٹرک رپوٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے گاڑی مالکان نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن نمبر پلیٹ نہیں ملتا ،نمبر پلیٹ کے لئے پہلے سے رقم لے لیتے ہے لیکن نمبت پلیٹ نہیں ملتااس حوالے سے جب ایکسائز آفیسر طارق محمود سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جب سے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبے کا نام این ڈبلیو ایف پی سے تبدیل ہوکر خیبر پختونخوا(k p k ) ہوگیا ہے تو پہلے نمبر پلیٹ پر nwfp لکھا جاتا تھا اور یہ کا جرمنی کی کمپنی eha کے ذمہ ہے انہوں نے nwfp والے نمبر پلیٹ بنائے ہیں مگر وہ کینسل ہوگئیاس لئے اب جرمنی کے کمپنی eha کے ساتھ مسئلہ چل رہا ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا کوئی نیا نمبر پلیٹ جاری نہیں ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار شکایت کی لیکن eha کمپنی کے ساتھ مسئلہ حل ہونے میں ابھی ٹائم لگے گا اور کوہاٹ کے سیریل تمام نمبر پلیٹس رکے ہوئے ہیں جو مسئلہ حل ہونے کے بعد جاری ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker