تازہ ترینعلاقائی

پاکستانی قوم طویل عرصہ سے حالت جنگ میں ہے، رشید احمد

kohatکو ہا ٹ (ڈسٹرک ر پو ٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کوہاٹ کے ضلعی صدر حافظ رشید احمد نے ایک اخباری بیان میں بھارتی حکمرانوں اور جرنیلوں کی دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم طویل عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ‘ گولہ و بارود اس کے لئے نئی چیز نہیں اور وہ آئے دن اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہی ہے لہذا بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے یا مرعوب ہونا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور اس کے حاشیہ خیال میں بھی کہیں لایعنی جنگ کی خواہش انگڑائی نہیں لیتی۔ لیکن ہندو بنیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وطن کا دفاع ہر قوم کی طرح پاکستانی قوم کا بھی حق ہے جس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے اس سرفروش قوم کا بچہ بچہ ہر قسم کی جانی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوتا ہے بھارتی حکمران اور جرنیل جنگی بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ صرف یکطرفہ ہی نہیں دوطرفہ تباہی لاتی ہے جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی وسیع تر مفاد میں کالی ماتا کے پجاریوں کو بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی پالیسی ترک کرکے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!