تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ پولیس کا متاثرین کا راشن فروخت کرنے والے گودام پر چھاپہ

kohatکوہاٹ (خبر نگار خصوصی)کوہاٹ پولیس کا متاثرین کا راشن فروخت کرنے والے گودام پر چھاپہ بھاری مقدار میں راشن اور دیگر سامان برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملی کے بائی پاس روڈ پر ایک گودام میں متاثرین کا راشن دوسری بوریوں میں ڈال کر اصلی پائن آٹا دال چاول کو مشین کے ذریعے بند کرکے فر وخت کر رہے ہیں اسی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی کیاے ایس ائی رحمت اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ مزکورہ گودام پر چھاپہ مار کر متاثرین کا راشن دوسری بوریوں میں بند کرتے ہوئے تین ملزمان عندالوھاب ولد خانزادہ گل،مقررولداکبر اور دوائی خان ولد عبدالکریم ساکنان اورکزئی ایجنسی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم آصف ولد عمر بخش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے ملزمان کے قبضے اور گودام سے50 کلوکے60 بوری دال چنا،40 کلوکے 62 بوری چاول،40 کلو کے 15 بوری آکاکن آٹا،192عددحالی بوری،157 عددخالی پیکٹ،ایک عدد ترازو اور ایک عدد مشین قبضے میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:مختلف واقعیات اور ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان بحق 8زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker