کوہاٹ(نامہ نگار)محکمہ انٹی کرپشن نے جرما لینڈ سکینڈل میں محکمہ مال کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ سکینڈل کے مرکزی کردار ’’پٹواری ‘‘ وحید پراسرار طور پر روپوش ہو گیا ذر ائع سے معلوم ہوا ہے کہ جرما سرکاری اراضی کے مالکانہ حقوق کے حکومتی اعلان کے بعد متعلقہ پٹواری اور محکمہ مال کے دیگر اہلکاروں پر وسیع پیمانے پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے حوالے سے چند ماہ قبل روزنامہ بے باک آواز نے سکینڈل پر مبنی رپورٹ شائع کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیاض علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کوہاٹ میاں مصطفی گل کاکاخیل نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے تحصیلیدار اکرام اﷲ اور گردآور سہیل اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ سکینڈل کے مرکزی کردار پٹواری وحید پر اسرار روپوش ہو گئے واضح رہے کہ پشاور سے میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس میں پٹواری کی گرفتاری کی خبریں بھی نشر ہوئیں تاہم بعدازاں پٹواری کی عدم گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔
You must be logged in to post a comment.