تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچنے کیلئے پولیس ٹوویکٹم سروس کا آغازکردیا گیا

kohatکوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہاٹ عوام کی دادرسی اور فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچنے کیلئے کوہاٹ ریجن میں پولیس ٹوویکٹم سروس کا آغاز کر دیا گیا ڈی آئی جی نے عملے کو ہر دم مستعد رہنے کی ہدایت کر دی پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کوہاٹ ریجن کے تینوں اضلاع ھنگو، کوہاٹ اور کرک میں پولیس ٹوویکٹم سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن ڈاکٹر اشتیا ق مروت نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ چونکہ سروس عوام کی دادرسی اور فوری کارروائی اور جرائم پیشہ افراد کو قابو کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے اسی لئے تمام اہلکار ہر دم تیار اور مستعد رہیں تاکہ عوام کو پولیس فورس پر اعتماد بحال ہونے کیساتھ ساتھ جرائم سے جڑے لوگوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈی آئی جی نے تینوں اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی قتل اغواء ،ڈکیتی ،رہزنی یا دیگر حادثات رونما ہونے کی صورت میں درج ذیل نمبرات پر فوری اطلاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ، فضل الرحمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker