علاقائی

کوہاٹ:رشتہ کا تنازعہ،بھانجے نے ممانی اور اس کی 2 بیٹیاں قتل کردیں، ملزم کی تلاش شروع

کوہاٹ ﴿نامہ نگار﴾کوہاٹ میں رشتہ کے تنازع پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ممانی اور اس کی 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے جنگل خیل میں ملزم شاکر نے ماموں کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر ممانی اور اس کی 2 بیٹوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ممانی اور اس کی بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والی خواتین میں امرور،مدیحا اور ان کی والد ہ مرجبین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم شاکر اپنے ماموں کی بیٹی مدیحا کو پسند کر تا تھا تاہم رشتہ سے انکار پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی ۔ملزم کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں ایف آر درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی:کمشنر کراچی روشن علی شیخ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker