تازہ ترینعلاقائی

کوہستان میں رقص کرنے پرچارخواتین، دو لڑکوں کو سزائےموت سنا دی گئی

کوہستان(ڈیسک رپورٹر) ہزارہ ڈويژن کے علاقےکوہستان میں رقص کرنے پر چارخواتين اوردو لڑکوں کوجرگے نے شادي ميں ايک ساتھ رقص کرنے پر سزائے موت سنادی۔ دونوں لڑکے فرارہونے ميں کامياب ہوگئے ہيں۔ کمشنر  آٹھ  افراد کی ضمانتیں لےلیے ہیںجبکہ ایک ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ کوہستان کے نواحي گاوں سيرتے میں شادی کي تقريب ميں دوماہ قبل چارخواتين اوردو لڑکوں نے رقص کیا تھا جس پرایک جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے نے رقص کرنے والی چارخواتين اور دو لڑکوں کو سزائے موت سنادی جس کے بعد  دونوںلڑکے فرارہونے ميں کامياب ہوگئے ہيں۔ چاروں خواتين ميں سے دو شادي شدہ ہيں جنہيں سسرال سے بلا کر چاروں کو ايک ہي کمرے ميں بند کررکھاگيا ہے۔ کمشنر ہزارہ خالد عمر زئی کے مطابق علاقے کے آٹھ  افراد کی ضمانتیں لےلیے ہیں اور ان چاروں لڑکیوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ یہ واقعہ دو ماہ پرانا ہے جبکہ ایک ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلی ٰپنجاب کا ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال کا اچانک دورہ ،ڈاکٹروں کی غیرحاضری پربرہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker