علاقائی

کوہستان:مسافربس پرفائرنگ، 19افراد جاں بحق،6زخمی

کوہستان میں مسافر بس پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے، دہشت گردی کے واقعے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جاری رہی تھی، جس میں پچیس سے زائد مسافر سوار تھے، نامعلوم مسلح افراد نے شاہراہ قراقرم پر ہربن نالہ کے مقام پر بس پر فائرنگ کردی۔ واقعے کے فوری بعد مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:مچھروں کی بہتات ،ضلعی صحت انتظامیہ کی خاموشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker