پاکستانتازہ ترین

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے کوہلو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

kohluکوہلو(مانیٹرنگ سیل)کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے کوہلو میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے کرمو وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو گھیرے میں لے کر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے آٹھ اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا فورسز کی کمک کیلئے آنے والی تین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں تاہم فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان نے فورسز پر حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا شرپسند عناصر کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں

یہ بھی پڑھیں  سلیم ناز کی ۔۔’’ناز برداریا ں ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker