پاکستانتازہ ترین

کوہستان میں خواتين کےقتل کا معمہ نئےمرحلےمیں داخل، ٹیم کی 2خواتين سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)کوہستان ميں شادي کي ويڈيو ميں نظر آنے والي خواتين کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سين ہوگيا ہے۔ سپريم کورٹ کي جانب سے بنائي جاني والي ٹيم نے دو خواتين  سےملاقات کرلي ہے۔۔صوبائي حکومت نے خواتين کے قتل کا معاملہ ڈرامہ قرار ديا ہے۔ گزشتہ کئي روز سے ميڈيا ميں زير بحث کوہستان ويڈيو کيس نے نيا رخ اختيار کرليا ہے۔۔ سپريم کورٹ آف پاکستان کي جانب سے بنائي جانے والے ٹيم نے کوہستان کے علاقے بيچ بيلا پہنچ کر دو خواتين سے ملاقات کرلي ہے۔ خيبر پختون خوا کے وزير اطلاعات مياں افتخار حسين بھي کوہستان جانے والوں شامل تھے۔ پشاور واپس آنے کے بعد پريس کانفرنس  کرتے ہوئے مياں افتخار کا کہنا ہے کہ ويڈيو ميں نظرآنے والي خواتين زندہ ہے اور ان پر کسي قسم کا کوئي تشدد نہيں کيا گيا ہے۔مياں افتخار کا کہنا ہے کہ ويڈيو ميں نظر آنے والے ديگر تين خواتين سے ملاقات نہيں ہوسکيں کيونکہ وہ دور دراز کے علاقوں ميں رہائش پذير ہےمگر انکے زندہ ہونے کي مقامي عمائدين نے حلفا گواہي دي ہے۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ منظر پر آنے والا ويڈيو جعلي ہے، خواتين کو سزا دينے کے حوالے سے  کوئي جرگہ ہوا ہے اور نہ کسي نے انکے قتل کا فتوي جاري کيا ہے۔ مياں افتخار کا کہنا ہے لڑکیوں کے قتل کا جھوٹا پرپیگنڈہ کرنےوالوں کے ساتھ اب عدالت حساب برابر کريں۔

یہ بھی پڑھیں  تمام اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہو۔پاک نیوز سیالکوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker