تازہ ترینعلاقائی

کوہستان: جرگے کے فیصلے پر 5 خواتین کو قتل کر دیا گیا

کوہستان میں ایک شادی کی تقریب میں تالیاں بجانے والی چار لڑکیوں سمیت پانچ خواتین کو قتل کر دیا گیا، ڈانس کرنے والے دونوں لڑکے تاحال فرار ہیں۔ کچھ روز قبل کوہستان کے علاقے میں ایک شادی کی مخلوط تقریب میں دو لڑکوں کے ڈانس کرنے اور چار لڑکیوں کے تالیاں بجانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کوہستان کے جرگے نے لڑکیوں اور دونوں لڑکوں کو قتل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ جس کے بعد چاروں لڑکیوں کو قید میں ڈال دیا گیا جبکہ ڈانس کرنے والے دونوں لڑکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جرگے کے فیصلے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں آ گئی اور پولیس نے فیصلہ سنانے والے مولوی کو گرفتار کر لیا جسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مگر پولیس اہلکار لڑکیوں کو بازیاب نہ کراسکے۔ جرگے کے فیصلے کے باعث تقریب میں تالیاں بجانے والی لڑکیوں سمیت پانچ خواتین کو رات کی تاریکی میں تین بجے قتل کر دیا گیا۔ تقریب میں ڈانس کرنے والے دونوں لڑکے تاحال فرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  یونس خان نے قومی وومن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker