تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:شدید سردی کےباعث سوکھی لکڑی اورکوئلےکی قیمتوں میں اضافہ

koilaبہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر شدید سر دی کے باعث سوکھی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگرمیں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے درجہ حرارت منفی 2سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے سوکھی لکڑی فی من 600روپے سے 700اور کوئلے کی قیمت 60سے70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو کہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ضلعی انتظامیہ بہاولنگر کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہے لیکن یہ تمام کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب آدمی باآسانی خرید سکے

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر۔۔۔ذمہ دارکون؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker