علاقائی

کوٹ رادھاکشن: گیس چوری شیشہ فیکٹری پکڑی گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس کے افسران نے کوٹ رادھاکشن میں سوئی گیس چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی گیس چوری کرنے کے الزام دو بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ۔ گذشتہ روز سوئی گیس کے آفیسر اظہر خاں کومخبر نے اطلاع دی تھی کہ چک نمبر55 میں سوئی گیس کی کھلے عام چوری ہو رہی ہے جس پر سوئی گیس کے آفیسر اظہر خاں نے اپنے عملہ کے ہمراہ حسب مخبری نواحی گاﺅں چک 55 میںچھاپہ مار کر دو افراد راناکاشف اور مٹھو نے سوئی گیس کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشن لگا کر شیشہ فیکٹری کو سپلائی چالو کر رکھی ہے جس پر متعلقہ افسران نے چھاپہ مار کر چوری کرنےوالے پائپ کی سپلائی کاٹ دی اور دونوں افراد کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس چوکی کوٹ رادھاکشن کے انچارج چوہدری بشیر احمد نے بتایا ہے کہ میں نے پوری تفتیش کر لی ہے سوئی گیس چوری کرنے والے شیشہ فیکٹری سے رانا کاشف کاکوئی تعلق نہ ہے۔ سوئی گیس کے عملہ نے غلط فہمی سے اس کانام درج کراد یا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker