تازہ ترینعلاقائی

کوٹری شہر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

جامشوورو(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دئے پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسوں گیس کا استعمال فائرنگ کی وجہ سے کوٹری شہر بند اور لوگوں میں شدید خوف ہ ہراس اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روشن برڑو نے کہا کے وہ 17دن قبل جامشوروں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گیے ۔باریچہ اتحاد کے صدر اور مسلم لیگ (ن) تھانا بولا خان کے نائب صدر سومار باریچہ کی بازیابی کے لیئے کوٹری پھاٹک پر احتجاج کر رہے تھے کے جامشوروں پولیس کے ایس ایس پی فرخ بشیر نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ جس میں ملک اسد کے ذاتی محافظ بھی ساتھ تھے ان پر حملہ کر دیا ان پر ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے 60سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے جب کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کے اگر ان کے گرفتار ساتھی سومارباریچو اور اور دیگر گرفتار کارکنوں کو رہا نہ کیا تو تین دن بعد جامشوروں میں شٹربند ہڑتال کرینگے جس کی تمام زمہ داری حکومت پر عائدہوگی

یہ بھی پڑھیں  گوگل کا پاکستانی بلے باز حنیف محمد کوجنم دن کے موقع پر زبردست خراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker