شہ سرخیاں
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں داعش کی سرگرمیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں داعش کی سرگرمیوں کا انکشاف

پشاور (مانیٹرنگ سیل) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں داعش کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جامعات کی نگرانی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر تعلیمی اداروں میں داعش کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جامعات کی نگرانی شروع کر دی ہے، جب کہ یونی ورسٹی آنے جانے والے غیر متعلقہ افراد کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش نے مذہبی جماعتوں کی طلباء تنظیموں کو پروپیگنڈے کا ہدف بنالیا ہے، جس کی آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے بھی تصدیق کردی ہے۔ آئی جی کے پی کے کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، جن سے تفتیش اور تحقیق کے بعد مزید اہم کارروائیوں کا امکان ہے، تاہم فی الحال گرفتار افراد کو اس وقت میڈیا پر لانا مناسب نہیں

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!