تازہ ترینعلاقائی

کے پی کے ، سرچ آپریشن ، 450 مشکوک افراد گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ سیل)خیبر پختونخوا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 450 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ناقص سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کے خلاف پانچ مقدمات بھی درج۔ قومی ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 462 مکانات ، 762 تعلیمی ادارے اور 297 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ بہتر سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر پانچ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 450 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سے شکست ، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker