پاکستانتازہ ترین

انجینئر شوکت نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنرکاحلف اٹھالیا

Engineer-Shaukatullahپشاور(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختون خوا کے نئے گورنر انجینئیر شوکت اللہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے۔ انہیں بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی ،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز ، قبائلی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ انجینئر شوکت اللہ اس سے قبل ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر کے عہدے پہ فائز تھے۔ انہوں نےگزشتہ روز وزیراعظم راجا پرویز اشرف  کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں  ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہی گورنر مقرر کیا تھا۔ انجینئر شوکت اللہ کا تعلق باجوڑ نواگئی سے ہے۔وہ 2008ء میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، موجودہ حکومت میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے کھیل اور سیفران کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں تھیں۔  ان کے والد کا نام حاجی بسم اللہ خان ہے جو کہ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے دوسرے بھائی کا نام عنایت اللہ جو سینیٹر ہیں۔ انجینئر شوکت اللہ این اے 43 نواگئی سے منتخب ہو ئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ2015، پاک بھارت میچ کی ٹکیٹں 20 منٹ میں فروخت ہوگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker