پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا303ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش

پشاور(نمائندہ خصوصی )خیبر پختون خوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ جس کا کل حجم تین کھرب تین ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 97ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ خیبر پختون خوا کا مالی سال 2012-13کا بجٹ وزیر خزانہ انجینئر ہمایون خان نے اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم تین کھرب تین ارب روپے ہے۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 97 ارب 45 کروڑ اور 80لاکھ روپے جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 74 ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں مجموعی طور پر 940 منصوبوں کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ جن میں 667 جاری اور 273 نئے منصوبے ہیں۔ بجٹ میں تعلیم کے 90 منصوبوں کے لئے 12 ارب، 18 کروڑ روپے ، صحت کے 89 منصوبوں کے لئے 7 ارب، 57 کروڑ، 51 لاکھ روپے ، پانی کی فراہمی کے 17 منصوبوں کے لئے 3 ارب، 19 کروڑ 45 لاکھ روپے اور توانائی کے 91 منصوبوں کے لئے 2 ارب، 85 کروڑ، 83 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لیےناموں پرغورشروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker