تازہ ترینصابرمغلکالم

کشمیر پریمئیر لیگ کا شاندار آغاز

وادی کشمیر کے خوبصورت ترین شہر مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کشمیر پریمئیر لیگ کا دلچسپ اور انتہائی سنسی خیز آغاز ہونے جا رہا ہے،یہ نیشنل ایونٹ مکمل طورپر دریائے جہلم اور نیلم کنارے آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستانیوں کو شدت اور انتہائی بے چینی بے انتظار تھااب انتظار کی گھڑیاں ختم اور پاکستان کے مایہ ناز اسٹار اور چند غیر ملکی کھلاڑی پاکستاانی تاریخ میں پہلی بار اس خطہ میں ان ایکشن اور جلوہ افروز ہوں گے یہاں کے شایقین کرکٹ چوکوں چھکوں کی برسات کا نظارہ براہ راست دیکھ پائیں گے،اس لیگ میں نامور کھلاڑیوں اور مقامی با صلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے توقع ہے کہ یہ ٹورنامنٹ بہت سنسی خیز اور دلچسپی کا حامل ہو گا، پی ایل جسے کھیلو آزادی کے ساتھ کے نام سے بھی موسوم کیا گیا ہے میں کل6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفرآباد ٹائیگرز،کوٹلی لائنز،باغ اسٹالین،راولا کوٹ ہاکس،میر پور رائلز اور اوور سیز کشمیریوں کی ٹیم اوور سیز وارئرزحصہ لے رہی ہیں،لیگ کی آمد پر شہر بھر اور تمام داخلی راستوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ایونٹ کو کامیاب بنانے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں کشمیر پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی ہر طرح کی معاونت کر رہی ہے، کشمیر کے اس نوعیت کے پہلے ایونٹ کا آغاز 6اگست کو شام 6سے 7بجے تک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا جائے گاجس کے بعد8.30pmپر شاہد آفریدی کی ٹیم راولاکوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میر پور رائلز مد مقابل ہوں گے،یہ قومی ٹورنامنٹ چھ اگست سے لیکر17اگست تک جاری رہے گافائنل سمیت کل 19میچزمیں سے12میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے،14اگست سے پہلی چار ٹیموں کے درمیان کوالیفائر راؤنڈ ہو گا جس کے بعدکشمیر پریمئیر لیگ کاتاج کس ٹیم کے سر سجے گا وہ وقت ہی بتائے گا البتہ تمام ٹیموں میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور قبل از وقت کوئی بھی پیش گوئی مناسب نہیں ہر ٹیم پانچ پانچ کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی پابند تھی اور فائنل الیون میں دو کشمیری کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے،اوورسیز ٹیم میں بیرون ممالک مقیم کشمیری کھلاڑی حصہ لیں گے، متعدد باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے کیونکہ یہ پلیٹ فارم مقامی نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے لئے مناسب ثابت ہو گا کشمیری نوجوانوں کے لئے نئی راہیں کھل جائیں گی اور پورے کشمیر میں جشن کا سماں ہو گاعالمی معیار کی کرکٹ اور کھیل کو فروغ ملے گابین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنی میں پہاڑوں کے دامن میں انتہائی خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،اس ٹورنامنٹ کو حکومت آزاد جموں و کشمیر،گورنمنٹ آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آرگنائز کیا ہے،پہلے راؤنڈ میں ہر ٹیم حریف ٹیموں کے ساتھ دو دو میچز کھیلے گی اور پوائنٹ ٹیبل پر پہلی چار نمایاں ٹیموں کے درمیان دوسرا راؤنڈ شروع ہو گا جس کے مطابق 14اگست کوایلیمنٹرون میں ٹیم نمبر1بمقابلہ ٹیم نمبر2 اور15اگست کو ٹیم نمبر 3بمقابلہ ٹیم نمبر4 کے درمیان میچز ہوں گے بعد میں ان میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ایلمنیٹرز2کے مقابلے ہوں گے اور17اگست کو شام7.30پر فائنل کھیلا جائے گا،اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 7.30اور باقی دن کو ہونے والے تمام میچز دوپہردو بجے شروع ہوا کریں گے جبکہ پہلے راؤنڈ کے ڈے اینڈ نائٹ میچز شام 7.30پر جبکہ ایلیمنٹر اور فائنل سمیت باقی تمام میچ سہ چار بجے ہوا کریں گے،اس لیگ کا آفیشل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا،ایونٹ مجموعی طور پر کشمیر کمیٹی کے چیرمین اور ٹورنامنٹ کے بانی شہر یار خان آفریدی کی زیر نگرانی جبکہ ان کی معاونت سینیٹر فیصل جاوید کریں گے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجم چوہان،ڈائریکٹر آپریشنز KPLتیمور علی خان،چوہدری شہزاختر CEO،عارف ملک صدر،وسیم اکرم نائب صدر شہاد آفریدی برانڈ ایمبیسیڈر،شعیب اختر پیس ایمبیسڈرمنتخب کئے گئے ہیں، پہاڑوں کے دامن میں موجود مظفر آباد کر کٹ سٹیڈیم میں 18ہزار کی گنجائش ہے، اس ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی فل مسٹرڈ،ٹیو مسٹ،تلکارتنے دلشان،ہر شل گبز،مونٹی پنیسر پاکستان آ رہے تھے مگر پاکستان کے بد ترین دشمن بھارت نے کھیل میں بھی اپنا مکروہ اور گھناؤنا کردار ادا کرتے ہوئے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز،کمنٹیٹرز کو پاکستان میں آنے سے روکنے کا ہر حربہ استعمال کیا جس کے باعث کئی کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان نہ آئے البتی جنوبی افریقن ہرشل گبز اور سری لنکن تلکارتنے دلشان بھارتی دھمکیوں سامنے ڈٹ گئے اور پاکستان پہنچ رہے ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ICCکویہ ٹورنامنٹ رکوانے کی باقاعدہ درخواست دی جسے آئی سی سی نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ غیر بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس پر ان کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ICCکے ترجمان کے مطابق ہر قومی کرکٹ فیڈریشن کواپنے علاقہ میں ڈومیسٹک میچوں کے انعقاد کی منظوری کا خصوصی حق حاصل ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹورنامنٹ کی منظوری دے دی تھی یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ICCرکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے موجودہ و سابق کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکیں اس صورتحال کا انکشاف سب سے پہلے سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے کیا بعد میں افریقی بلے باز ہرشل گبز نے بھی اس الزام کی تصدیق کر دی،اس صورتحال پرپاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے کشمیری نوجوانوں کی کرکٹ کے بڑے ناموں کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع چھیننا افسوسناک ہے،واضھ رہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان بھی 2012/13میں ہونے والی T20اور ون ڈے سیریز کیب عد آج تک کوئی سیریز نہیں ہوئی،یہ ایونٹ ہر سال ہوا کرے گا جبکہ شہر یار آفریدی نے 2020میں جب کشمیر پریمئر لیگ کا اعلان کیا تب انہوں نے کہا تھا کہ اسی نوعیت کا ایونٹ خواتین کا بھی منعقد کرایا جائے گا،یہ ایونٹ امریکہ سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں دیکھا جا سکے گا پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس،جیو سپر،ا فغانستان میں لیمر ٹٹی وی،افریقہ میں سونی سیکس سونی ٹین اورسپر سپورٹس،آسٹریلیا میں فیس بک اور ٹیمپیڈTV،متحدہ عرب امارات میں ای لائف ٹی وی،امریکہ میں ولووTv،ویسٹ انڈیز میں فلو سپورٹس،آئیر لینڈ میں سکائی سپورٹس انہی چینلز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی براہ راست کوریج دیگر ممالک میں بھی دیکھی جا سکے گی،دنیا بھر میں اس وقت پاکستان سپر لیگ،انڈین پریمئر لیگ،بگ بیش،T20بلاسٹ،بنگلہ دیش پریمئر لیگ،T20چیلنچ،سمیت چند اور لیگز باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہیں،وہ وقت ضرور آئے گا جب کشمیر پریمئر لیگ بھی ICCکے زیر اہتمام منعقد ہوا کرے گی،چار غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم شرکت سے قبل ٹیموں کی تشکیل یوں تھی مظفر آباد ٹائیگرز کپتان عبدالحفیظ،تلکرتنے دلشان،سہیل تنویر،شعیب مقصود،محمد وسیم،ارشد اقبال،ذیشان اشرف،سہیل اختر،اسامہ میر،انور علی،ارسلان عارف،طاہر حسین،انضمام الحق،عثمان ارشداور تیمور سلطان،راولا کوٹ ہاکس شاہد آفریدی کپتان،مٹ پیرئیر،محمد حسنین،حسین طلعت،احمد شہزاد،دانش عزیز،وقاص مقصود،ظفرگوہر،بسم اللہ خان،محمد عمران رندھاوا،کاشر علی،فیصل الطاف،عمران خان اور سمیع اللہ آفریدی،اوور سیز وارئرز کے کپتان عماد وسیم،مارشل گبز،اعظم خان،سہیل خان،محمد موسیٰ،حارث سہیل،قاسم اکرم،حماد اعظم،محمد عباس آفریدی،راشد نصیر،نعمان علی خان،نوید احمد،ولید احمد اور محمد رضاالحق مصطفیٰ،میر پور رائلز کی قیادت شیعب ملک کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں اویس شاہ،شرجیل خان،محمد عرفان،سلمان ارشاد،عماد بٹ،مختار احمد،ابرار احمد،محمد اخلاق،شاداب مجید،دانیال اللہ دتہ،محمد طحیٰ،ابتسام الحق،عثمان ارشداور تیمور خان،کوٹلی لائنز کے کپتان فخر زمان یا یہ قیادت کسی بھی وقت کامران اکمل کو سونپی جا سکتی ہے،باقی کھلاڑیوں میں آصف علی،عثمان قادر،عاقب جاوید،خالد عثمان،غفران اللہ شاہ،جنید علی،عبداللہ سید،سید ہاشم علی،حسن رضا،یسین خان،عبدالرحمان اور چھٹی ٹیم کو شاداب خان لیڈ کریں گے جن کی قیادت میں شان مسعود،افتخار احمد عمید آصف،روحیل نذیر،محمد الیاس،محمد الیاس،محمد عمران،ذیشان ملک،عثمان فیصل،ذیشان ضمیر،فرقان شفیق،سفیان نعیم،محمد جنید اور عامر سہیل ہوں گے،اسلام آباد سے براستہ مری مظفرآباد میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق 7اگست کو باغ اسٹالین بمقابلہ کوٹلی لائنز،اوورسیزوارئرزبمقابلہ مظفر آباد ٹائیگرز،8اگست کومیر پور رائلزvsباغ اسٹالین،راولاکوٹ ہاکسvsکوٹلی لائنز،9اگست اوورسیز وارئیرزvsمیر پور رائلز،راولاکوٹ ہاکسvsمظفر آباد ٹائیگرز، 10اگست،مظفر آباد ٹائیگرزبمقابلہ کوٹلی اسٹالین بمقابلہ اوورسیزرارئرز،11اگست،راولاکوٹ ہاکس vsباغ اسٹالین،کوٹلی لائنز vsمیر پور اسٹالین vsمظفر آبادٹائیگرز،راولاکوٹ ہاکس vsاوور سیرز وارئیرز،13اگست،اوور سیز وارئرزبمقابلہ کوٹلی لائنز،مظفر آباد ٹائیگرزvsمیر پور رائلزاو ردوسرے راؤند میں کوالیفائر نمبر vs2نمبر ایک،15اگست کو کوالیفائرنمبر 3بمقابلہ نمبر4،16اگست کو ایلیمیٹر 2لوزرvsکوالیفائرونر آٖف ایلیمنٹر1،اور 17اگست کودو سر فہرست ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا اور وہی اس پہلے اور شاندار ایونٹ کا سہرا باندھے گا،چند روز قبل اسلام آباد میں مظفر آباد ٹائیگرز کے چیرمین محمد ارشد تنولی سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی ان کے کو چیرمین سجاد خان جدون ہیں،ارشد خان تنولی نے اس موقع پر بتایاکہ کشمیر پریمئر لیگ میں کسی ٹیم کو حاصل کرنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوا وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ی نوجوان بھی پاکستان کے قومی دھارے میں ہر طرح سے شامل ہوں کیونکہ ایسے ایونٹ ہی با صلاحیت نوجوانوں کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتے ہیں،ارشد خان تنولی وہ بہترین ضزبہ رکھتے ہیں جو کسی بھی ملک کے نوجوانوں کے لئے اولین ضرورت ہوتی ہے،شاہد خان آفریدی کو انہوں نے مظفر آباد ٹائیگرز میں شامل کیا تھا تاہم بعد میں ڈرافٹنگ کی وجہ سے وہ راولاکوٹ ہاکس کا حصہ بن گئے،

یہ بھی پڑھیں  لاہور سے ملتان جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ۔تمام مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker