
کراچی(پاک نیوز) پاکستان میں کورونا کے دیگر ویرینٹ کی طرح اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جو سرکاری افسران یا ملازمین ماسک نہیں پہنیں گے ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔