شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جماعت اسلامی کا ‘کراچی کو عزت دو’ تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ‘کراچی کو عزت دو’ تحریک چلانے کا اعلان

کراچی(پاک نیوز) جماعت اسلامی نے ‘کراچی کو عزت دو’ کے سلوگن کے ساتھ تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں 30 جون کو سراج الحق کی قیادت میں’کراچی عوامی مارچ’ ہوگا۔ادارہ نورِحق کراچی میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، لیکن جماعت اسلامی کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے فور(K-4) منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین خراب،مریض خوار