پاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیرخارجہ کرشناآج پاکستان پہنچ رہےہیں،پیچیدہ معاملات مذاکرات سےطےکرنیکی امید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان سے کوئی خاص نتیجہ برآمد ہونے کی توقع نہیں۔ یہ صرف پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پررکھنے کی ایک کوشش ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں ان کے اور پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر کو دفتر خارجہ میں ہونگے۔ بھارتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران صدر زرداری اور وزیراعظم پرویز اشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایس ایم کرشنا کی نوازشریف، چوہدری شجاعت، اسفند یار اور فاروق ستار سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو ان کے دورے سے کوئی خاص نیتجہ برآمد ہونے کی توقع نہیں۔ یہ صرف پڑوسی ملک سے تعلقات کو معمول پر رکھنے کی کوشش ہے۔ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ وہ معاملات جن کی تحقیقات جاری ہیں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ نہیں اٹھائے جائیں گے۔ البتہ وہ سربجیت کے معاملے پر پاکستانی حکام پر زور دیں گے کہ اسے انسانی بنیادوں پر معافی دے کر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اپنے لاڈلوں کی تربیت کیجئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker