پاکستانتازہ ترین

شہزادہ نائف کی تدفین آج ہوگی،وزیراعظم،آرمی چیف شرکت کیلئےروانہ

جدہ(نمائندہ خصوصی) سعودی ولی عہد شہزادہ نائف کو آج مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اسلامی ممالک کے سربراہان سعودی عرب پہنچیں گے۔ شہزادہ سلمان کو جانشین بنایا جائے گا۔   طویل علالت کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ نائف گزشتہ روز جینیوا میں انتقال کرگئے۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ نائف کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں اتوار کو نماز مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔  دیگر عالمی شخصیات کی طرح وزيراعظم گيلانی آرمی چيف اشفاق پرویز کیانی اور وزير مذہبی امورسيد خورشيد شاہ سعودی شہزادہ نائف کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ اٹھہتر سالہ نائب وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کے عہدے پر فائز ولی عہد شہزادہ نائف طویل عرصے سے ذیابطیس اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور مئی سے جنییوا میں زیرعلاج تھے۔  شہزادہ نائف کی وفات کے بعد توقع ہے کہ ان کے ستتر سالہ بھائی شہزادہ سلمان کو ولی عہد مقرر کیا جائے گا۔ شہزادہ سلمان کو گزشتہ برس شہزادہ سلطان کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:مسجد،امام بارگاہ،مندر اورچرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اورپا کستان کوبد نام کررہے ہیں،مقررین سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker