بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں آج سے 21 روز کیلئے کرفیو نافذ

ریاض (ڈیسک نیوز) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے 21 روز تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے احکامات جاری کر دیئے۔سعودی عرب میں آج 23 مارچ سے 21 روز تک کورونا وائرس سے بچاو کے لئے کرفیو نافذ رہے گا کرفیو شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک رہا کرے گا۔ جس میں تمام تجارتی مرکز کی بندش کے علاوہ دیگر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے مریضوں کے لئے ہیلپ لائن کے ذریعے امدادی ٹیموں کو اگاہ کیا جاے گا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے مطابق سیکیورٹی فورسز کرفیو کو یقینی بنائیں گی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مہلک اور جان لیوا وائرس ہے ہمیں سعودی شہریوں اور لاکھوں غیر ملکیوں کی صحت کو یقینی بنانا ہے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker