شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔ شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے انتہائی تعلیم یافتہ افراد میں کیا جاتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔اس کے علاوہ شہزادہ طلال نے یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدہ بھی سنبھالا۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان
error: Content is Protected!!