
گوادر (پاک بنیوز)سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ خالد بن عبدالعزیزنے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی قائم کرے گا۔سعودی وزیرتوانائی شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سعودی وزیرکاکہناتھا کہ پاکستان، چین اورسعودی عرب کی دوستی اورباہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہاکہ آئل سٹی کےقیام کےمعاہدے پرآئندہ ماہ فروری میں دستخط ہوں گے جبکہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔اس سے قبل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔سعودی وفد کوچائنا بزنس کمپلکس میں بریفنگ دی گئی۔چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی