شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

سعودی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (بیووچیف) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے حل کروانے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اپنے اس ایک روزہ دورہ  پاکستان کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی

یہ بھی پڑھیں  پرویز الٰہی حکومت نے منڈی بہاؤالدین میں ریلوے اراضی کمشنر گوجرانوالہ کی بیوی کو غیرقانونی طریقہ سے الاٹ کردی،پی اے سی میں انکشاف
error: Content is Protected!!