بین الاقوامیتازہ ترین

عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے: سعودی مفتی اعظم

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہےکہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔انہوں نے کہ کہا کہ عید کی نماز  گھر پر ادا کی جاسکتی ہے جب کہ نماز اکیلے اور باجماعت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں پر عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں والدین اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker