پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی سزاکےبعد کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی ﴿بیورو رپورٹ﴾ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت پر سزا کے حکم کے بعد جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 14100پوائنس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت میں39ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بلیوچپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج،حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون ہوا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت پر سزا کے منفی اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بھی پڑے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 151.65پوائنٹس کمی سے 14066.09پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپرجمعرات کو372 کمپنیوں کے حصص کاکاروبارہواجن میںسے98کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 208کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ66کمپنیو ں کے حصص کے بھائومیں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب74کروڑ76لاکھ9ہزار455روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت گھٹ کر 35 کھرب94ارب57کروڑ90لاکھ90ہزار96روپے ہوگئی۔ کاروباری حجم مجموعی طور 27 کروڑ 5 لاکھ27 ہزار 638 شیئرز رہاجوبدھ کے مقابلے 3 کروڑ 62لاکھ 72ہزار921شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھائو کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 106.33روپے اضافے سے2239.25روپے ،پاک گین اینڈ کیمیکل کے حصص قیمت6.13روپے اضافے سے 128.92روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت212.78روپے کمی سے 4091.26روپے جبکہ یونی لیور پاک کے حصص کی قیمت35.61روپے کمی سے6215.30روپے پر بندہوئی۔ جمعرات کوجہانگیر صدیق اینڈ کو کی سرگرمیاں3کروڑ79لاکھ90ہزار244شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت1روپے کمی سے 16.92روپے اورآئی جی آئی انوسٹمنٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ71لاکھ5ہزار553شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت21پیسے کمی سے 3.24روپے پر بندہوئی۔ جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 111.60پوائنٹس کمی سے 12360.72پوائنٹس،کے ایم ای30انڈیکس 155.01پوائنٹس کمی سے24348.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس109.13پوائنٹس کمی سے 9868.95پوائنٹس پر بندہوا۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کو جوتوں کے ہار کی دھمکی دینے والوں ۔۔۔۔ اپنی خیر تو مناؤ !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker