تازہ ترینعلاقائی

قصور:عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام کاخاتمہ کریں گے،مسعود بھٹی

downloadقصور (حاٖفظ جاویدالرحمن سے )عمران خان کی قیادت میں 23مارچ کرپٹ سیاست دانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ سرمایہ داروں، وڈیرہ شاہی ، جاگیرداروں کی اجاداری کا خاتمہ تحریک انصاف کا مشن ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ 23مارچ کو لاہور میں ہونے والا جلسہ دونوں بڑی پارٹیوں کو بہا لے جائے گی۔ تحریک انصاف حقیقی طور پر ملک میں نئی جمہوریت متعارف کروارہی ہے۔ ان خیالات کا اطہار سنیئر رہنما تحریک انصاف مسعوداحمد بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس ملک میں لوٹ مار کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ تحریک انصاف کا سونامی ایک تاریخی انقلاب کی طرف گامزن ہے۔ اب پرانی سیاست کا دور ختم ہو چکا۔ اس وقت عمران خان ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کرپٹ حکمرانوں کی نید یں اڑ چکی ہیںیہ ہوش حواس کھو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button