تازہ ترینعلاقائی

کنجاہ:ملک محمدحنیف اعوان کوبرتری حاصل کرنے پرمبارک باددیتے ہیں،حاجی محمد خلیل

کنجاہ( محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے سرپرست حاجی محمدخلیل،مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے جائنٹ سیکرٹری میاں محمدرفیق نے ملک محمدحنیف اعوان کوواضح برتری حاصل کرنے پرمبارک باددیتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پنجاب کی عوام نے چاردسمبرکوحق اورسچ کاساتھ دیاہے۔ضمنی الیکشن میں عوام نے یہ ثابت کردیاہے کہ وہ میاں برادران کوکس قدرچاہتے ہیں۔اوراتحادی جماعتوں سے انہوں نے اپنی نفرت کااظہاراپنے ووٹ کے ذریعے کردیاہے۔عوام باشعورہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کوموجود ہ بحرانوں سے میاں برادران ہی نکال سکتے ہیں کیونکہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ ذاتی مفادکی بجائے ملک کے مفادکوترجیح دی ہے۔انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کریں گئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ حلقہ پی پی 110میں چوہدری رضاعلی متہ جس قدرمحنت کررہے ہیں۔انشاء اللہ ان کی محنت رنگ لائے گی اورہم ان کی سیٹ جیت کرقائدین کوتحفہ میں پیش کریں گئے۔

یہ بھی پڑھیں  آؤ! غداری غداری کھیلیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker