علاقائی

امیر اہلسنت والجماعت مولانا لدھیانوی کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ اسلام آباد پولیس نے مولانا احمد لدھیانوی کو طویل مذاکرات کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔انہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مولانا احمد لدھیانوی کی رہائی جماعت اسلامی کے کارکن عطا الرحمن عباسی کی ضمانت پر عمل میں آئی۔ مولانا احمد لدھیانوی کی رہائی کیلئے مولانا فضل الرحمن خلیل ، اعجاز الحق ، میاں اسلم ، یحییٰ مجاہد اور سینیٹر طلحہ محمود نے ڈی آئی جی بنیامین، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر حکام سے مذاکرات کئے۔مولانااحمد لودھیانوی کو آئی جے پی روڈ سے حراست میں لے کر ان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر جماعت اسلا می اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ رہائی کے بعد علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مشتعل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پر امن رہ کر دفاع پاکستان کی پالیسی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ وہ تشدد اور نفرت کے بجائے امن اور محبت کو اپنا ہتھیار بنائیں گے اور پاکستان کی بقا اور دفاع کی جنگ لڑتے رہیں گے.انہوں نے کہا کہ کاش کراچی میں بھی پولیس اتنی متحرک ہو تی تو بے گناہ شہریوں کا اتنا نقصان نہ ہو تا ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ملانوالہ میں اوباش کی آٹھ سالہ بچے سے زبردستی زیادتی، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker