لیڈی ڈیانا بر طا نیہ کی شہزادی اور پرنس چارلس کی اہلیہ کو دنیا سے رخصت ہو ئے پندرا سال بیت گئے لیکن شہزادی آ ج بھی ہے لوگوں کے دلوں کی شہزادی۔۔ پہلی جو لا ئی اینس سو اکسٹھ کو انگلش خاندان میں جنم لیا اور شاہی خاندان سے مراسم ہو نے کی بنا پر وہ پر نس چارلس سے رشتہ ازدواج میں بند گئیں۔شادی کے بعد عوام کے دلوں پرحکمرانی کر نے والی لیڈی ڈیانا خوشگوار ازدواجی زندگی نہ گزارسکیں۔ گھریلو تنازعات کے باعث شاہی خاندان سے ان کی دوریاں بڑھتی چلی گئیں۔۔زندگی کے نشیب وفراز سے گزرتی ان کی زندگی کا دیا اکتیس اگست انیس سو ستاون میں کارحادثے میں بجھ گیا اور شہزادی ڈیانالاکھوں لوگوں کو سوگوار چھوڑکے وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
You must be logged in to post a comment.