تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:لیڈی ڈاکٹرکی غفلت کاشکاربد قسمت مریضہ کا پہلا بچہ چل بسا

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾مدنی کالونی فقیروالی کے محنت کش عبد الخالق کی بیٹی منزہ بی بی کو ڈیلوری کے لیے اس کا چچا ۔ خالد محمود اور محمد امین نعیم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رات نو بجے لائے جہاں پر لیڈی ڈاکٹر صائمہ عاطف کی ڈیوٹی تھی جنہوں نے چیک کر کے کہا کہ نارمل کیس ہے آسانی سے ہوجائے گا ۔چونکہ اس وقت ڈیلوی کو قدرتی عمل شروع ہوچکا تھا انہوں نے فرسٹ ایڈ دی زچگی کی تکلیف شروع ہونے کا باوجود لیڈی ڈاکٹر رات گیارہ بجے ڈیوٹی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی رات بھر مریضہ زچگی کی درد سے چیختی چلاتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی اور نہ ہی کسی پرائیویٹ ہسپتال میں لے جانے دیا ۔صبح نو بجے نئی شفٹ میں آنے والی ٹیم کے ڈاکٹر نے بتایا کہ بروقت ڈیلوری نہ کرانے کے باعث بچہ کی ڈیتھ ہو چکی ہے اور مریضہ کے جسم میں اس کا زہر پھیل رہا ہے مگر اس کے باوجود بھی شور ڈالنے پر اگلے دن بارے بجے کے قریب مریضہ کا آپریشن کر کے مردہ بچہ نکالا گیا ،ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کا شکار بد قسمت مریضہ کا یہ پہلا بچہ تھا جس کو ڈیلوری کے لیے ہسپتال لایا گیا ۔اس پر ورثائ نے شدید احتجاج کیا اور میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے ۔اس سلسلہ میں لیڈی ڈاکٹر سے ورثائ نے احتجاج کیا تو اس نے ایک فقرہ میں کہا کہ زندگی موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے میں نے کوشش کی ہے ۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فاروق کو بھی صورت حال سے آگاہ جن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کو عرض داشتیں ارسال کریں میں انکوائری کردوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں  اب بس کردو بس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker