علاقائی

لاہور:لیاقت بلوچ کی والدہ کی وفات پر کسان بورڈ کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

لاہور ﴿ پریس ریلیز ﴾ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں ان کی وفات پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین ،جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی ،سینئر نائب صدر نثار احمد ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدر سرفراز احمد خاں،جام حضور بخش ،خورشید احمد کانجو،ظہیر الدین چھٹہ ، صوبائی صدور کے پی کے عرفان اللہ خاں، صوبہ سندھ ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو،بلوچستان میر غلام رسول محمد شہی ،وسطی پنجاب چوہدری نور الہی تتلہ ،غربی پنجاب ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری،شمالی پنجاب ڈاکٹر محمد نواز چھینہ ،جنوبی پنجاب ملک فیاض الحسن بھٹہ، سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، رفیق بٹ،عرفان احمد بھٹی،محمد الطاف ہاشمی،فیاض احمد ،اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی ہے ۔پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکرتے کہا ہے ادارہ کسان بورڈ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker