علاقائی

لاہور:عمران خان کیساتھ نہیں، ن لیگ سے کمٹمنٹ ہے، عطاء مانیکا

لاہور (نامہ نگار) یونی فکیشن بلاک گروپ کے رہنما عطاء مانیکا کا کہنا ہے کہ اب یونی فکیشن بلاک کے نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی، عمران خان کے ساتھ نہیں جاوٴں گا آئندہ الیکشن تک مسلم لیگ ن کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء مانیکا کا کہنا تھا کہ ق لیگ کا مستقبل تاریک نہیں کیونکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، ضمنی اور عام الیکشن کے نتائج میں بہت فرق ہوتا ہے۔ عطاء مانیکا کا کہنا تھا کہ عوام جنرل الیکشن میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے وہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے باعث حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:واپڈا یونین کے ریفرنڈم میں ہائیڈرو ورکرز یونین نے میدان مار لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker